ملک بھرمیں جشن عیدمیلادالنبیﷺکاخاص اہتمام، ہرطرف روحانی منظر

ملک بھرمیں جشن عیدمیلادالنبیﷺکاخاص اہتمام، ہرطرف روحانی منظر

ملک کے کئی مقامات میں عاشقان رسول اظہار محبت و عقیدت کے لیے جلوس میں شریک ہورہے ہیں، وہیں دوسری جانب نہایت ہی پرامن اور خوش گوار انداز میں ملک کے کئی حصوں میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے بھی ہورہے ہیں۔

۔12 ربیع الاول 1443ھ یعنی آج 19 اکتوبر 2021 بروز منگل کو ملک بھر میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ جشن عید میلاد النبیﷺ منایا جارہا ہے۔ عید میلاد پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
ملک کے کئی مقامات میں عاشقان رسول اظہار محبت و عقیدت کے لیے جلوس میں شریک ہورہے ہیں، وہیں دوسری
جانب نہایت ہی پرامن اور خوش گوار انداز میں ملک کے کئی حصوں میں میلاد النبی ﷺ کے جلسے بھی ہورہے ہیں۔
وادی کشمیر میں اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرتبل سرینگر میں منعقد ہوئی ،جہاں رات بھر شب خوانی میں زائرین کی بڑی تعداد محو رہی جبکہ نماز فجر کے بعد زائرین کی خاصی تعداد موئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ،یہ سلسلہ پنجگانہ نمازوں تک جاری رہے گا ۔

انتظامیہ نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں خاص انتظامات کا اہتمام کیا تھا جبکہ آچار شریف حضرتبل جانے والے زائرین کے لئے روٹ پلان بھی مرتب کیا گیا تھا ۔

حضرت محمد ﷺ کی سیرت

آج کے دن جلسوں اور جلوسوں میں پورے کے اہتمام کے ساتھ حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے مختلف گوشوں کو بیان کر کے اس پر عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس دن اسلامی تعلیمات کو پیش کرکے اس پر عمل کرنے اوراسے عام کرنے کا بھی عزم کیا جارہا ہے۔

حضرت محمد ﷺ کی پیدائش 12 ربیع الاول 573 عیسوی کو مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ ربیع الاول اسلامی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔ حضرت محمد ﷺ کا اسم شریف سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم ہے۔ آپ ﷺ کی والدہ کا نام حضرت آمنہ بنت وہب اور والد کا نام حضرت عبداللہ تھا۔ حضرت محمد ﷺ کو چالیس سال کے بعد نبوت سے سرفراز کیا گیا۔ قرآن مجید میں حضرت محمد ﷺ کی زندگی کو عمدہ نمونہ اور کامل اسوہ قرار دیا گیا ہے۔ الاحزاب آیت نمبر 21 کے مطابق ’’بلاشہ اے مسلمانو! تم کو رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی ذات میں عمدہ نمونہ ہے ہر اْس شخص کے لیے جو اللہ کی ملاقات کا اور قیامت کے دن کا خوف رکھتا ہے اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ہر سال 12ربیع الاول کو ملک اور دنیا بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ان جلوسوں میں ملک میں امن و امان اور بھلائی کے لیے دعاؤں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.