اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
30.2 C
Srinagar

ملک میں کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد 98کروڑ 67 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی / ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں سست روی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 13،058 نئے کیسز درج ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ 231 دنوں میں سب سے کم ہے۔

دریں اثنا ملک میں پیر کے روز 87 لاکھ 41 ہزار 160 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 98 کروڑ 67 لاکھ 69 ہزار 411 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13،058 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 94 ہزار 373 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا 19،470 مریضوں کی شفایابی کے بعد مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 58 ہزار 801 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 6،576 سے گھٹ کر ایک لاکھ 83 ہزار 118 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران 164 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،52،454 ہوگئی ہے۔

ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.14 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.54 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img