اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
30.2 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جوان فوت

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے قصبہ کوکر ناگ کے نو بگ لارنو علاقے میں منگل کی صبح ایک 33 سالہ جوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوکرناگ کے نوبگ لارنو علاقے میں منگل کی صبح ایک جوان بجلی تار کی کچھ مرمت کر رہا کہ کہ اس دوران وہ کرنٹ لگنے سے بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ جوان کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی جوان کی شناخت سبزار احمد وانی ولد محمد شعبان وانی ساکن نوبگ لارنو کے بطور ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img