سرینگر/وادی کشمیر میں نامعلوم بندوق کے ہاتھوں غیر مقامی افراد کی پے درپے ہلاکتوں کے بعد خوف وہراس کے عالم میں وہ کشمیر چھوڑ نے لگے ۔
پیر کی صبح سے ہی درجنوں غیر مقامی مزدوروں اور دیگر افراد سرینگر کے سیاحتی استقبالہ مرکز کے نزدیک واقع بس اسٹینڈ میں دیکھے گئے اور وہ اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں
ایک غیر مقامی باشندے نے حالیہ ہلاکتوں سے وہ خوف محسوس کررہے ہیں ،اس لئے یہاں سے جارہے ہیں ۔گزشتہ چند روز سے پانچ غیر مقامی افراد کو ہلاک کیا گیا ۔پولیس کا ماننا ہے کہ ان ہلاکتوں کے پیچھے عسکریت پسند ملوث ہیں ۔