بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

ادھمپور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،دو پائیلٹ زخمی

اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ زخمی

جموں،21 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں منگل کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس کے دو پائلٹ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے دو پائلٹ زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ضلع مجسٹریٹ اودھم پور اندو چب نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں۔

اودھم پور- ریاسی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سلیمان چودھری نے بتایا کہ ہمیں اس واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے اور ٹیموں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں تین اگست کو ضلع کٹھوعہ کے بھسولی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img