دراندازی کا خدشہ:اوڑی میں مسلسل تیسرے روز بھی تلاشی کارروائیاں جاری

دراندازی کا خدشہ:اوڑی میں مسلسل تیسرے روز بھی تلاشی کارروائیاں جاری

بارہمولہ/ شمالی ضلع بارہمولہ کی سرحدی تحصیل اوڑی کے جنگلاتی علاقوں میں منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی ملی ٹنٹ مخالف تلاشی کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹ اُس پار سے اِس پار داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ،جنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی کا رروائیاں شروع کی گئی ہیں ۔

خبررساں ادارے یو این آئی کے مطابق اگرچہ عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان کوئی تازہ آمنا سامنا نہیں ہوا ہے ۔تاہم یہاں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلی علاقوں میں سرچ آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔

اوڑی میں موبائیل انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی ہے جبکہ اتوار کو الرٹ فوج وفورسز اہلکاروں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا ،جس دوران گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے ۔

یواین اے نے آفیشل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ اتوار کو الرٹ فورسز نے ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ نے دراندازوں کے ایک گروپ کو انگوری پوسٹ اوڑی میں روک دیا تھا۔فوجی حکام کے مطابق ملی ٹنٹوں کو چیلنج کیا گیا ،جس دوران انہوں نے فوج پر فائرنگ کی جسکے ساتھ ہی انکائونٹر شروع ہوا ،جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

ملی ٹنٹ یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ،جسکے بعد یہاں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع کی گئیں ،جو منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہیں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.