پنجاب پولیس نے کشمیری طالب کی موت کو خودکشی قرار دیا

پنجاب پولیس نے کشمیری طالب کی موت کو خودکشی قرار دیا

سری نگر،14 ستمبر (یو این آئی) پنجاب پولیس نے وادی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے طالب علم، جس کو آر آئی ایم ٹی کالج پنجاب میں پیر کے روز لٹکتے ہوئے پایا گیا تھا، کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔

پنجاب پولیس کا ماننا ہے کہ مذکورہ طالب علم ڈپریشن میں مبتلا تھا اور اس نے ایک ‘سوسائڈ نوٹ’ بھی لکھا ہے۔یہ باتیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کپٹن امریندر سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر روین ٹھکرال نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘ڈی جی پی پنجاب نے ابھی مجھے یہ اطلاع دی کہ عمر احد ڈپریشن میں مبتلا تھا اور اس نے اپنے پیچھے ایک ‘سوسائڈ نوٹک’ بھی چھوڑا ہے اس کا بھائی شوکت، جو جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل ہے، ایف جی ایس پہنچا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اس کے اہل خانہ تحقیقات پر مطمئن ہیں اور اس سلسلے میں مکمل تحقیقات جاری ہیں’۔

بتا دیں کہ ضلع بڈگام کے چیو ڈارہ علاقے سے تعلق رکھنے والا عمر احد آر آئی ایم ٹی یونیورسٹی گوبند گڑھ میں ریڈیالوجی کے شعبے میں زیر تعلیم تھا اور کالج کے ہوسٹل میں پیر کے روز ان کو لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

مذکورہ طالب علم کی پراسرار موت پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کرانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.