منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
24.8 C
Srinagar

شمالی قصبہ اوڑی میں 55 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر فوت

سری نگر،14 ستمبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبے میں منگل کے روز ایک 55 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔

سرکارہ ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے بالکوٹ علاقے میں منگل کے روز 55 سالہ شخص ایک اخروٹ کے درخت سے اخروٹ اتار رہا تھا کہ وہ اس دوران درخت سے نیچے گر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت غلام محمد کھوکر ولد غلام قادر کھوکر ساکن بالکوٹ اوڑی کلے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں اخروٹ کے درختوں سے اخروٹ اتارنے کا سیزن جوبن پر ہے۔ اس سیزن کے دوران مزدوروں کو کام مل جاتا ہے لیکن یہ سیزن کئی مزدور گھرانوں کے لئے باعث مصیبت بھی بن جاتا ہے کیونکہ ہر سال اس سیزن کے دوران کئی مزدور درختوں سے گر کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں یا عمر بھر کے لئے ناخیز ہو کر گھر والوں پر ہی بھاری بھرکم بوجھ بن جاتے ہیں۔

سال رواں کے دوران بھی وادی کے قرب و جوار میں کچھ مزدور اخروٹ اتارنے کے دوران درختوں سے گر گئے جن میں سے بعض کی موت واقع ہوئی جبکہ بعض ہسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img