گاندربل کے جنگلات سے اسلحہ وگولی بارود ضبط:پولیس حکام

گاندربل کے جنگلات سے اسلحہ وگولی بارود ضبط:پولیس حکام

گاندربل/وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے جنگلات میں بدھ کو پولیس وفورسز نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ وگولی بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ۔

پولیس حکام کے مطابق اسپیشل اوپریشن گروپ(ایس او جی) اور 118 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر سردا باغ جنگلات میں تلاشی کارروائی شروع کی ،جس دوران یہاں سے جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ اسلحہ وگولی بارود ضبط کیا گیا۔

برآمد شدہ اسلحے میں ایک اے کے ۔47 رائفل ،دو میگزین ،9ایم ایم گولیاں اور گولیاں ودستی بم شامل ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.