ٹیکہ کاری مہم ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے: انوراگ ٹھاکر

ٹیکہ کاری مہم ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے: انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) اطلاع و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا سے بچاؤ کے لئے چلائی جاری ٹیکہ کاری مہم ہندوستان کے عزم کو طاہر کرتی ہے اور یہ موثر عوامی تقسیم کی ایک واضح کہانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ بنیاد پر ٹیکہ کاری کرانے والے لوگوں کی تعداد کئی ممالک کی آبادی سے دوگنی تین گنی ہے۔ یہ اصل میں ’آپ کی کوشش‘ ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں منگل کی شام تک کل ٹیکہ کاری کی تعداد 65 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش پہلی ایسی ریاست ہے جس کے ہر شخص کو کورونا وبا سے بچاؤ کے ٹیکے کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.