پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
21.3 C
Srinagar

شوپیاں میں اپنی نوعیت کے منفرد کلاک ٹاور کی تعمیر جاری

سری نگر، 11 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گول چوک میں زیر تعمیر کلاک ٹاور جہاں اپنی نوعیت کی ایک منفرد تعمیر ہے وہیں یہ ٹاور لوگوں کو صرف وقت ہی نہیں بلکہ کئی دوسری اہم معلومات بھی فراہم کرے گا۔
میونسپل کونسل شوپیاں کے ذریعے تعمیر ہونے والے اس 52 فٹ اونچے ٹاور کا ڈیزائن رفیع ثاقب آرکیٹکٹس نے تیار کیا ہے اور اس کی تعمیر محکمہ آر اینڈ بی کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔
گول چوک، جس کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور جو لوگوں کی آمد ورفت کا خاص مرکز ہے، میں تعمیر ہونے والا یہ ٹاور اپنی ساخت کے لحاظ سے جموں و کشمیر کا پہلا سہ کونی ٹاور ہے۔
اسٹننٹ انجینئر آر اینڈ بی محمد مبارک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اس ٹاور کی اونچائی 52 فٹ ہے یہاں اتنی اونچائی کسی دوسرے ٹاور کی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا ڈیزائن بھی منفرد ہے اور اس میں کلاک کے علاوہ ایک بائیو میٹرکس بورڈ بھی نصب ہوگا جو ایک نوٹس بورڈ کا کام کرے گا اور مختلف محکمے اس پر ہی نوٹسز ڈالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹاور درجہ حرارت، موسمی معلومات اور فضائی آلودگی کے متعلق بھی معلومات فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹاور کی افتتاح یکم ستمبر تک کی جائے گی۔
یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img