شمالی کشمیر کے قصبہ گریز میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: سیکورٹی فورسز کا دعویٰ

شمالی کشمیر کے قصبہ گریز میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: سیکورٹی فورسز کا دعویٰ

سری نگر،11 اگست (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے قصبہ گریز میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک آپریشن کے دوران ایک نالے سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ گریز کے تاربل گاؤں میں ایل او سی کے قریب گوند نالے سے فوج اور پولیس نے بدھ کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں تین اے کے 47 رائفلیں، ان کے 12 میگزین، دو پستول، چار پستول میگزین، 350 گولیاں، 200 پستول گولیاں، 18 گرینیڈ اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی شامل ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.