شملہ، 11 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں ریکانگپیو-شملہ قومی شاہراہ پر ایک پہاڑی سے چٹان گرنے سے ایک بس سمیت کچھ گاڑیوں کے اس کی زدمیں آںے اور 30 سے زائد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کاخدشہ ہے۔
انتظامی اور پولیس ذرائع کے مطابق ملبے کی زدمیں ایک بس، ایک ٹپر اور ایک جے سی بی سمیت کچھ گاڑیاں آئی ہیں۔ بس ہریدوار جا رہی تھی اور اس میں تقریبا 40 افراد سوار تھے۔ ضلع انتظامیہ سمیت دیگر عہدیدار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو اور امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بس ڈرائیور سمیت چار افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ دیگر افراد کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یواین آئی۔