رام بن حادثہ: سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش پانچ روز بعد بر آمد

رام بن حادثہ: سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش پانچ روز بعد بر آمد

جموں،30 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے ریلوے پولیس فورس کے سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش جمعے کو پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ موصوف سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مہر علاقے میں 26 جولائی کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ریلوے پولیس فورس سب انسپکٹر راکیش کمار، جو گاڑی چلا رہے تھے، اس کی اہلیہ اور دو بچے، جو گاڑی میں سار تھے، لاپتہ ہوئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سڑک حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں سے موصوف سب انسپکٹر کی اہلیہ جس کی شناخت آشا رانی کے بطور ہوئی ہے، کی لاش جمعہ کو پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موصوف سب انسپکٹر اور اس کے بچوں کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.