جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک غیر مقامی مزدور از جان جبکہ بارہ دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے ختانہ بستی چملواس علاقے میں کشمیر شاہراہ پر پیر کی صبح ایک ٹرک نے اترپردیش سے سری نگر جار ہے ایک ایک ٹمپو کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے ڈرائیور سیمت ٹیمپو میں سوار 13 مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک مسافر گورنمنٹ میڈٰیکل کالج اننت ناگ میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت 37 سالہ ساجد احمد ولد عبدالقیوم ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔زخمیوں کی شناخت کرن جیت سنگھ ولد جوگندر سنگھ، جو ٹیمپو کا ڈرائیور تھا، گجندر سنگھ ولد گنیش سنگھ، محمد ایوب ولد عبدالسلام، ستیش کمار ولد کرن سنگھ، مستقیم ولد پیر بخش، نذیر احمد ولد شبیر احمد، شاہ نواز ولد عبدالکریم، شکیل احمد ولد نذیر احمد، اومیش ولد سریندر سنگھ، اکشے ولد اجے، محمد انور ولد شکیل احمد اور طاہر احمد کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بانہال میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی