راہل گاندھی ٹریکٹر سے پارلیمنٹ پہنچے

راہل گاندھی ٹریکٹر سے پارلیمنٹ پہنچے

نئی دہلی / کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں ، اس لئے انہیں واپس لینا ہی پڑے گا ۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں اور ان کو واپس لینے کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے ،اس لئے انہیں فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہئے ۔ مسٹر گاندھی جس ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اس کے آگے بینر پر لکھا تھا کہ حکومت تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لے۔

کانگریس لیڈر کے اس انداز سے پارلیمنٹ پہنچنے پر واضح ہوگیا کہ رواں ہفتے بھی پارلیمنٹ میں کام کاج ہونے والا نہیں ہے اور جس طرح گزشتہ پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہو گیا ، اس ہفتے بھی پارلیمنٹ میں وہی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گذشتہ ہفتے تقریبا سبھی دن پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے پارلیمنٹ شروع ہونے سے پہلےاحتجاج کیا اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور پھر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوا ،جس کی وجہ سے پورا ہفتہ پارلیمنٹ کی کاروائی نہیں چل سکی ۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.