ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد

نئی دہلی ، 19 جولائی/ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 38،164 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس انفیکشن سےصحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد ہوگئی ہے۔

اس دوران اتوار کے روز 13 لاکھ 63 ہزار 123 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 40 کروڑ 64 لاکھ 81 ہزار 493 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38،164 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 229 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 38 ہزار 660 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ تین لاکھ آٹھ ہزار 456 ہوگئی ہے ۔

ایکٹو کیسز 995 سے کم ہوکر چار لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 499 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 14 ہزار 108 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہوکر 1.35 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد اور شرح اموات 1.33 فیصد ہے

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3064 بڑھ کر 106809 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 5756 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ 5980350 ہوگئی ہے، جبکہ 180 مریضوں کی موت ہونے مرنے والوں کی تعداد 127031 ہوگئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.