جموں سینٹرل جیل سے برآمد سمارٹ فونز ڈی کوڈنگ کے لئے چندی گڑھ بھیج دیے گئے

جموں سینٹرل جیل سے برآمد سمارٹ فونز ڈی کوڈنگ کے لئے چندی گڑھ بھیج دیے گئے

جموں/ سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں چند روز قبل برآمد ہونے والے موبائل فون، جن کو مبینہ طور پر قیدی استعمال کرتے تھے، کو ڈی کوڈنگ کے لئے چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ جیل سے برآمد شدہ موبائل فونوں میں سے پانچ سمارٹ فونوں کو ڈی کوڈنگ کے لئے فورنسک سائنس لیبارٹری چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے جبکہ بیس ماڈل فونز سائبر سیل جموں کو بھیج دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے سی آئی ڈی نے سات چاقو، دس موبائل فون (اینڈروئیڈ اور بیس ماڈل فون)، سات سم کارڈ، بارہ ہیڈ فون، چار پن ڈرائیو، یو ایس بی ملٹی پورٹ، ایک سیم سنگ موبائل فون بیٹری، پانچ چار جرز، دو بلیو ٹوتھ، تین ڈاٹا کیبلز برآمد کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں اس ہائی سیکورٹی جیل میں کیسے پہنچ گئیں، کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ موبائل فونز کو چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے اوران سے ڈاٹا حاصل کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جیل میں مقید جنگجو بشمول غیر ملکی جنگجو ان ہی سمارٹ فونز کو استعمال کر کے سوشل میڈیا سائٹس چلا رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مختلف سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے پاکستان اپنے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.