جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
25.3 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے ہانجی دنتر اننت ناگ میں 33 سالہ مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہانجی دنتر علاقے میں پیر کی صبح ایک 33 سالہ مزدور کی لکڑی کے ایک کارخانے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے ہانجی دنتر علاقے میں پیر کی صبح ایک مزدور کو ایک لکڑی کے کارخانے میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مزدور کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی مزدور کی شناخت ماجد احمد بٹ ولد محمد سلطان بٹ ساکن ہانجی دنتر اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img