بدھ, دسمبر ۳۱, ۲۰۲۵
9.3 C
Srinagar

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس

جموں: منشیات اسملگنگ کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں (رورل) پولیس نے دو منیشات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن گھروٹہ کی ایک ٹیم نے ٹھاٹھی پٹرول پمپ کے نزدیک ناکے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کو دھر لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 10 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ملزموں کی شناخت اصغر علی عرف بلو ولد یوسف علی ساکن بارن بھلوال جموں اور نسیم علی عرف کلو ولد غلام نبی ساکن ڈبر مہرا بھلوال جموں کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گھروٹہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 114/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img