جموں میں اپنی پارٹی کی یوتھ ونگ کا ‘سبزی بیچ کر’ بے روزگاری کے خلاف احتجاج

جموں میں اپنی پارٹی کی یوتھ ونگ کا ‘سبزی بیچ کر’ بے روزگاری کے خلاف احتجاج

جموں، یکم جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی یوتھ ونگ نے جمعرات کو یہاں بے روز گاری کے خلاف ایک انوکھے طرز کا احتجاج درج کیا۔
احتجاجی سبزیاں بیچ کر احتجاج کر رہے تھے اور جس احتجاجی نے جو ڈگری حاصل کی تھی وہ اسی نام سے کوئی سبزی بیچ رہا تھا۔

انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ‘پی ایچ ڈی سبزی والا’، ‘انجینئر آٹے والا’، ‘ایل ایل بی گوبھی والا’ وغیرہ لکھا ہوا تھا۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر کے سرکری نوکری کرنے کا خواب سجایا تھا لیکن وہ اس حکومت نے پورا نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اب سبزیاں بیچ رہے ہیں اس سے ان کی پریشانی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مختلف محکموں میں خالی پڑی زائد از ڈیڑھ لاکھ اسامیوں کو پر کریں اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روز گار فراہم کریں۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.