جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

ضلع کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، دو از جان سات زخمی

سری نگر، یکم جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کی سڑکوں پر موت کا رقص تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ضلع کٹھوعہ میں جمعرات کی دو پہر کو لوگیٹ موڑ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو مسافر لقمہ اجل جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ میں لوگیٹ موڑ پر جمعرات کی دوپہر کو ایک گاڑی ایک ہائی وے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار نو مسافر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کو مردہ قرار دیا گیا جکہ دوسرا علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

مہلوکین کی شناخت محمد شریف اور شاد محمد ولد محمد رمضان ساکنان اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ باقی سات زخمیوں میں سے تین گورنمنٹ میڈٰکل کالج کٹھوعہ میں زیر علاج ہیں جبکہ چار کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔بتا دیں کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر خونی نالے کے نزدیک بدھ کی صبح ایک مسافر بردار گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک دو سالہ بچے سمیت چار افراد از جان ہو گئے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img