منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

جموں میں مختلف النوع تقریبات کا انعقاد کرانے والوں کی ویری فکیشن شروع

جموں/ ایئر فورس سٹیشن جموں پر ہوئے اپنی نوعیت کے پہلے ڈرون حملے کے پیش نظر پولیس نے شادی بیاہ کی تقریبات اور دوسری سماجی و ثقافتی تقریبات کو ڈرونز کے ذریعے کور کرانے والوں کی ویری فکیشن کرنا شروع کر دی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات اور دوسری نوعیت کی تقریبات منعقد کرانے والوں خاص کر جو ان تقریبات کو ڈرونز کے ذریعے کور کرتے ہیں، کو متعلقہ پولیس تھانوں پر حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

ایک سینیئر پولیس افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ فوٹو گرافروں، شادی کی تقریبات اور دوسری نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کرانے والوں کی رجسڑیشن کی بارے میں پولیس اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات منعقد کرانے والوں کی ویری فکیشن شروع ہوئی ہے اور جو ڈرونز کا استعمال کر کے ان تقریبات کو کور کرتے ہیں، کے لئے الگ ہدایات جاری کی جائیں گی۔

بتا دیں کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جموں ایئر فورس سٹیشن پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد فوجی تنصیبات کے نزدیک کئی بار ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

جموں شہر کے فوجی علاقوں میں ڈرونز کے گردش کرنے کے پراسرار سلسلے کے بیچ جموں اور دیگر اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں نے ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانے والے دوسرے کھلونوں کی فروخت، ٹرانسپورٹیشن اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس نے جموں شہر میں ہوائی اڈے اور دیگر اہم دفاعی تنصیبات کے ارد گرد رہنے والوں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img