ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح تقریبا ستانوے فیصد

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح تقریبا ستانوے فیصد

نئی دہلی/ ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 48،786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مریضوں کی شفایابی کی تعداد میں اضافہ سے یہ شرح بڑھ کر 96.97 فیصد ہوگئی ہے۔

دریں اثنابدھ کے روز 27 لاکھ 60 ہزار 345 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگاگئے، اس طرح ملک میں اب تک 33 کروڑ 57 لاکھ 16 ہزار 19 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 48،786 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ چارلاکھ 11 ہزار 634 ہوگئی ہے۔

اسی دوران 61 ہزار 588 مریضوں کی شفایابی کے بعد ہلاکت خیزوبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد دو کروڑ 94 لاکھ 88 ہزار918 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 13807 سے گھٹ کر پانچ لاکھ 23 ہزار 257 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران 1005 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 99 ہزار 459 ہوگئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.