پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
2.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در پاکستانی انداز ہلاک

جموں: سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی در انداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر کے ماجرہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر یوم جمہوریہ کے پیش نظر ہائی الرٹ کے دوران جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی۔

انہوں نے کہا: ‘جوانوں نے در انداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کی شناخت محمد عارف ساکن لاہور کے طور پر ہوئی ہے’۔
ان کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img