مہنگائی کی مار! ایل پی جی، امُول دودھ کی قیمتوں اور بینک سروس چارج میں اضافہ

مہنگائی کی مار! ایل پی جی، امُول دودھ کی قیمتوں اور بینک سروس چارج میں اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کے بعد دودھ، ایل پی جی سلینڈر بینک چارج ہر چیز مہنگی ہونے جا رہی ہے

دہلی، مہاراشٹر، یوپی اور گجرات سمیت متعدد ریاستوں میں آج سے امول دودھ کے داموں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ امول نے تقریباً ڈیڑھ سال بعد اپنے دودھ کے داموں میں اضافہ کیا ہے اور اس کی اطلاع کمپنی کی جانب سے بدھ کے روز دی گئی۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب امول دودھ مہنگا کیا گیا ہے۔

ادھر، ملک کے سب سے بڑے بینک یعنی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے رقم کے اخراج پر عائد چارج میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب صارفین مہینے میں صرف چار مرتبہ ہی مفت پیسہ نکال پائیں گے۔ اس سے زیادہ مرتبہ برانچ سے پیسے نکالے گئے تو 15 روپے کا اضافی چارج ادا کرنا ہوگا۔ یہ چارج صرف برانچ پر ہی نہیں بلکہ اے ٹی ایم سے رقم کے اخراج پر بھی عائد ہوگا۔

اس سب کے علاوہ یکم جولائی سے ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب غیر سبسڈی والے سلینڈر کے لئے 25 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ گھریلو گیس سلینڈر اب دہلی میں 834 روپے اور کولکاتا میں 861 روپے میں دستیاب ہوگا۔

غور طلب ہے کہ ان سب چیزوں کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر صبح پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کئے جاتے ہیں اور ہر تیسرے چوتھے دن ان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ صرف جون کے مہینے میں پٹرول ڈیزل کے داموں میں تقریباً 16 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ :میڈیا رپورٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published.