بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا انتقال

واشنگٹن، یکم جولائی(یواین آئی) افغانستان اورعراق میں جنگ کا آغازکرنے والے امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیر دفاع تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ عراق کی ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img