دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 29 لاکھ 85 ہزار 685 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 14لاکھ 52 ہزار 828 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 194 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 75 لاکھ 69 ہزار 943 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 249 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 40 ہزار 845 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 93 ہزار 908 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 891 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار 688 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 99 ہزار 475 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 4 لاکھ 11 ہزار 634 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 18 ہزار 246 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ 59 ہزار 164 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 82 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 75 ہزار 301 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 35 ہزار 214 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 55لاکھ 14 ہزار 599 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 732 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 25 ہزار 652 ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 140 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 48 لاکھ 907 ہو چکی ہے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 94 ہزار 304 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 44 لاکھ 70 ہزار 374 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 566 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 59 ہزار 909 ہو گئے۔
کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 6 ہزار 544 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 42 لاکھ 40 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 819 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 592 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 792 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔