جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

راجوری میں گائو رکھشکوں کے ہاتھوں جواں سال نوجوان کی ہلاکت سے شدید دکھ پہنچا: محبوبہ مفتی

سری نگر، 23 جون (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں راجوری میں مبینہ گائو رکھشکوں کے ہاتھوں ایک 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت سے شدید دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ ملوثین کو سزا دلائیں اور متاثرہ خاندان کا خیال رکھیں۔محبوبہ مفتی نے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘یہ جان کر شدید دکھ پہنچا کہ راجوری میں گائو رکھشکوں نے ایک 20 سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کیا ہے’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘اس نوجوان نے اپنے پیچھے مفلوج والد اور تین بہنیں چھوڑی ہیں۔ ایسے واقعات جموں و کشمیر میں پیش نہیں آتے تھے۔ میری لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش ہے کہ وہ ملوثین کو سزا دلائیں اور متاثرہ خاندان کا خیال رکھیں’۔

بتایا جا رہا ہے کہ راجوری کے تھانہ منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد ڈار نامی ایک نوجوان کو مبینہ طور پر لوگوں کے ایک گروپ نے اس وقت پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا ہے جب وہ ایک بھینس کو اپنے گھر لے جا رہا تھا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img