جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

جموں و کشمیر: بی جے پی کا ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت

جموں، 23 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ نے منگل کے روز بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی 68 ویں برسی کے موقعے پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے اس موقع پر کٹھوعہ میں آنجہانی مکھرجی کے مجسمے پر پھول مالا چڑھائی اور وہاں موجود بی جے پی کار کنوں نے ‘جو کشمیر ہمارا ہے وہ سارے کا سارا ہے’ جیسے نعرے لگائے۔

اس موقع پر موصوف صدر نے کہا کہ آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ملک بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی شیاما پرساد مکھرجی نے پورے بھارت اور جموں وکشمیر میں ایک ودھان، ایک پردھان اور ایک نشان کے لئے جدو جہد کی۔

رویندر رینہ نے کہا کہ آنجہانی مکھرجی آج ہی کے دن بھارت ماتا کے لئے قربان ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ آنجہانی مکھرجی کھٹوعہ ترنگا لے کر پہنچے تھے اور یہاں انہیں اس وقت کے حکمرانوں نے گرفتار کرایا۔

بتا دیں کہ شیاما پرساد مکھرجی بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی قیادت والی کانگریس حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں بی جے پی کا نظریہ ساز بھی مانا جاتا ہے۔
آنجہانی مکھرجی کا جموں و کشمیر کے حوالے سے ماننا تھا کہ ایک دیش میں دو ودھان، دو پردھان اور دو نشان نہیں چلے گا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img