نئی دہلی ، 23 جون (یو این آئی) حکومت نے بدھ کے روز پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت پانچ ماہ کے لئے اضافی اناج مختص کرنے کو منظوری دی۔ یہ الاٹمنٹ جولائی تا نومبر کے عرصے کے لئے کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کی یہاں ہوئی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظور دی گئی۔ اس اسکیم کے تحت پانچ ماہ تک ملک کے فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے 81.35 کروڑ افراد کو فی کس پانچ کلوگرام مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔ اس پر تقریباً 64031 کروڑ روپے کی سبسڈی دیئے جانے کا اندازہ ہے۔ مرکزی حکومت اس اسکیم کے لئے پوری رقم فراہم کررہی ہے۔
اناج کے ٹرانسپورٹ اور ڈیلرکی کمیشن وغیرہ پر تقریباً 33234.85 کروڑ روپئے اضافی خرچ ہوں گے۔ اس طرح اس اسکیم پر کل اخراجات 677266.44 کروڑ روپے ہوں گے۔ محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی چاول یا گندم کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کرے گا۔ اس اسکیم کے لئے تقریباً 204 لاکھ ٹن اناج کی ضرورت ہوگی۔
یو این آئی