مودی ، راج ناتھ اور شاہ نے شیاما پرساد کو خراج تحسین پیش کیا

مودی ، راج ناتھ اور شاہ نے شیاما پرساد کو خراج تحسین پیش کیا

نئی دہلی ، 23 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر یادکیا۔ ان کے مقدس نظریات ، قیمتی افکار اور عوام کی خدمت کے لئے وابستگی ہماری تحریک جاری رکھے گی۔ قومی سالمیت کے لئے ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ‘‘

راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’بھارتیہ جن سنگھ کے بانی اور ہم سب کے لئے تحریک کے منبع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر میں انہیں یاد کرتا ہوں اور

انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کے افکار ملک اور معاشرے کو ہمیشہ رہنمائی کریں گے۔

امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ’’ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کی شناخت اور سالمیت کے تحفظ کے لئے اپنی ہر چیز کی قربانی دی ۔ انہوں نے ہندوستان کو دوبارہ تقسیم ہونے سے بچایا۔ ان کی قربانی ، جذبہ اور ان کے نظریات آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ایسے عظیم محب وطن کو سلام۔

یواین آئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published.