جموں میں ایک خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا

جموں میں ایک خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا

جموں، 21 جون (یو این آئی) جموں کے چھنی ہمت کے ایس ڈی ڈی ایم ہسپتال میں ایک خاتون نے بہ یک وقت چار بچوں کو جنم دیا اور چاروں بچے اپنی ماں سمیت صحت مند ہیں۔

معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر وکاس مہاجن، جنہوں نے ان نوزائیدہ بچوں کی نگرانی کی، نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ معاملہ اس وقت پیچیدہ ہو گیا جب خاتون قبل از وقت ہی درد زہ میں مبتلا ہو گئی اور ان کی ایمرجنسی سرجری کرنی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ڈی ایم ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کی اور اس خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا جو اپنی ماں سمیت نہ صرف کورونا سے محفوظ ہیں بلکہ تندرست اور صحت مند بھی ہیں۔

موصوف ڈاکٹر نے کہا کہ قبل از وقت پیدا ہونے کی وجہ سے چونکہ چاروں بچوں میں ہر ایک کا وزن ایک سے ایک کلو دو سو گرام کے درمیان ہے لہٰذا ان کو قریب دو ماہ تک این آئی سی یو میں رکھنا پڑے گا۔

دریں اثنا ہسپتال انتظامیہ اور بچوں کے والدین جن کا تعلق ضلع پونچھ سے ہے، نے ان ڈاکٹروں کی سراہنا کی ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ کار نامہ انجام دیا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.