ریاستوں کے پاس ابھی بھی 2.98 کروڑ ویکسین موجود ہیں: وزارت صحت

ریاستوں کے پاس ابھی بھی 2.98 کروڑ ویکسین موجود ہیں: وزارت صحت

نئی دہلی ، 21 جون (یو این آئی) وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے پیر کوبتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ابھی تک 2.98 کروڑ سے زیادہ یعنی 2 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار 936 ویکسین دستیاب ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ مرکز نے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 29.35 کروڑ سے زیادہ یعنی 29،35،04،820 کورونا وائرس سے متعلق ویکسین فراہم کی ہیں ، ان میں سے آج صبح تک کے اعدادوشمار کے مطابق ضائع ہونے والے ویکسین سمیت 26،36،26،884 ویکسین استعمال کئے جاچکے ہیں

وزارت نے بتایاکہ "مرکزی حکومت پورے ملک میں ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کو کووڈ کی مفت ویکسین فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کی طرف سے ٹیکوں کی براہ راست خریداری میں بھی مدد فراہم کررہی ہے۔ تلاش ، ٹریک اور علاج کے لئے مرکزی حکومت کی جامع ویکسی نیشن مہم نے ایک مضبوط بنیاد تشکیل دی ہے۔

دریں اثنا ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53،256 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، اسی طرح متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،99،35،221 ہوگئی اور مزید 1422 مریض اس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ جس کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 3،88،135 ہوگئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.