جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز ، شب خوانی منسوخ کردی گئی

جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز ، شب خوانی منسوخ کردی گئی

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ COVID-19  کی دوسری قہر انگیز لہر کے نتیجے میں کووڈ کیسز میں بے تحاشہ اضافہ اور اموات کی شرح میںآئے روز تشویشناک تیزی اور مسلسل لاک ڈائون کی وجہ سے جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز ، شب خوانی وغیرہ  منسوخ کردی گئی ہے ۔

بیان میں انجمن اوقاف نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ ان مقدس اور متبرک تقریبات اور عشرئہ نجات کی خصوصی عبادات ، ذکر و اذکاراور دعا و مناجات اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر انجام دیںاور اللہ تعالیٰ کے حضور انکساری اور عاجزی کے ساتھ اسکی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے اور موجودہ عالمی وبا سے مکمل نجات کیلئے دعائوں کا اہتمام کریں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ جان ہے تو جہاں ہےاور جان ہے تو عبادت و بندگی بھی ممکن ہے اس لئے موجودہ سنگین صورتحال میں دین اسلام کی طرف سے دی گئی رخصت کے عنوان سے امت مسلمہ کو جو سہولیات فراہم کی گئ ہے ان پر عمل کریں اور COVID-19 کے حوالے سے ماہرین کی آرا اور SOP’s پر سختی کے ساتھ عمل پیرا رہیں۔خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے کنبے اور سماج کو بھی محفوظ رکھیں۔

بیان میں عوام سے پھر تاکید کی گئی کہ وہ اپنی اپنی بھاری پر COVIDویکسین ترجیحی بنیادوں پر ضرور لگوائیں۔
انجمن نے مسلمانوں سے تلقین کی  کہ وہ عید الفطر سے قبل شرعی فریضہ صدقہ عید الفطر بھی ادا کرکے اپنے گردو پیش کے ضرورتمندوں ، غریبوں اور مسکینوں تک پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.