منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

کپوارہ کے ہیہامہ جنگلات میں ایک نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہیہامہ جنگلات میں جمعرات کی صبح ایک نوجوان کی پراسرار حالت میں لاش پائی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ہیہامہ جنگلات میں جمعرات کی صبح کچھ خواتین جو وہاں مشروم جمع کرنے کے لئے گئی ہوئی تھیں، نے ایک نوجوان کی لاش کو دیکھا۔


انہوں نے بتایا کہ خواتین نے اس بارے میں اپنے گاؤں کے کچھ مردوں کو مطلع کیا جنہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ان کا کہنا تھا پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور متوفی کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img