جمعرات, جولائی ۳۱, ۲۰۲۵
26.8 C
Srinagar

حکومت کی نئی ایکسائز پالسی سے ہمارا روز گار ختم ہوگا: جموں وائن ٹریڈرس ایسو سی ایشن

جموں،24 مارچ :  جموں وائن ٹریڈرس ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کی ’ای ڈرافٹ ایکسائز پالیسی 2021- 2022 کو عمل میں لانے سے شراب تجارت سے وابستہ تاجروں کا روز گار ختم ہوگا۔

ایسو سی ایشن کے چیئرمین جگدیش سنگھ جسروتیہ نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس پالیسی سے صرف امیر تاجروں کا ہی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا: ’ہم اس پالیسی کو رد کرتے ہیں کیونکہ اس سے صرف امیر تاجروں کو فائدہ پہنچے گا جبکہ ہم جو اس تجارت سے گذشتہ پچاس برسوں سے وابستہ ہیں، ای نیلامی میں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں‘۔
سابق ایکسائز پالیسی کو ہی لاگو رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ اس تجارت سے زائد از 30 ہزار کنبوں کا روزی روٹی وابستہ ہے اور جن تاجروں کے پاس لائسنسز ہیں ان میں بیوائیں، سینئر شہری اور بے روز گار نوجوانوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے غیر مقامی تاجروں اور بے ایمان افراد کو جموں و کشمیر میں اپنے دکان کھولنے کا موقع ملے گا۔
موصوف نے کہا کہ اس پالیسی سے یونین ٹریٹری میں غیر قانونی شراب کی خرید و فروخت کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس پالیسی کے بارے میں وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے بھی ملے جنہوں نے ہمیں اس کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کی۔
یو این آئی- ا

Popular Categories

spot_imgspot_img