سری نگر،24 مارچ : سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ علاقے میں بدھ کے روز ایک سومو ڈرائیورکو گرفتار کرکے اس کی گاڑی سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ککر ناگ کے سنزی گڈول علاقے میں بدھ کی دوپہر کو فوج کی 19 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے ناکے کے دوران ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK03B – 9733 کو روک کر اس کی تلاشی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے کچھ اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا گیا جس کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار اور گاڑی کو ضبط کیا گیا۔
گرفتار شدہ ڈرائیور کی شناخت وسیم احمد مغلو ولد عبدالقدوس مغلو ساکن سنزی گنڈول کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی ای