نئی اقتصادی ، صنعتی اصلاحات کے حامل سرمایہ کاروں کیلئے جموں و کشمیر ایک امید افزا منزل: ایل جی

نئی اقتصادی ، صنعتی اصلاحات کے حامل سرمایہ کاروں کیلئے جموں و کشمیر ایک امید افزا منزل: ایل جی

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ جموں وکشمیر نئی معاشی اور صنعتی اصلاحات کے حامل سرمایہ کاروں کے لئے ایک امید افزا منزل بن گیا ہے۔

سنہا نے یہ تبصرہ کشمیر پر ایک کتاب ریلیز کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔ یہ کتاب ارون کرمارکر نے تصنیف کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ گذشتہ 18 ماہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری میں پہلی بار عام لوگوں کو بااختیار بنانے کے علاوہ معاشرتی اور معاشی ترقی کو پختہ کیا ہے۔

راج بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”جموں و کشمیر میں 73 سال کا ترقیاتی خسارہ ہے اور اس خلا کو پورا کرنے کے لئے چیلنج درپیش ہوں گے ، لیکن انتظامیہ اس سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے“۔

اقتصادی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ جموں کشمیر کی طرف سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں اور نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ28400 کروڑ روپئے کی نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم منظر عام پر لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا”میں نے گذشتہ 6 ماہ میں مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ آبادی کا 70 فیصد 35 سال سے کم عمر کا ہے اور یہاں افرادی قوت اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہم ’مشن یوتھ‘ جیسے اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کی تعمیری راہ میں شمولیت کو یقینی بنانے جیسے اقدامات کے جامع اقدامات کررہے ہیں “۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.