پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

مہاراشٹر : جلگاوں میں دردناک سڑک حادثہ ، پپیتے سے بھرا ٹرک پلٹنے سے 15 مزدوروں کی موت

جلگاوں کے یاول کے پاس پپیتے سے بھرا ٹرک پلٹ گیا ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ پپیتے سے بھرا ٹرک دھولے سے راویل کی جانب جارہا تھا ۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
مہاراشٹر کے جلگاوں میں پیر کی صبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ، جس میں 15 مزدوروں کی موت ہوگئی ۔ خبر ہے کہ جلگاوں کے یاول کے پاس پپیتے سے بھرا ٹرک پلٹ گیا ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ پپیتے سے بھرا ٹرک دھولے سے راویل کی جانب جارہا تھا ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو باہر نکالنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جلگاوں میں پیر کی صبح پپیتے سے بھرا ٹرک راویل کی جانب جارہا تھا ۔ ابھی ٹرک یاول کے پاس پہنچا ہی تھا کہ بے قابو ہوکر پلٹ گیا ۔ ٹرک پلٹتے ہی تیز شور کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ مدد کیلئے دوڑ پڑے ۔

ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آگئی تھی ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آگیا ۔ پولیس نے سبھی لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img