شرح مہنگائی میں اضافہ، دسمبر میں تھا 1.22 فیصد، جنوری میں پہنچا 2.03 فیصد

شرح مہنگائی میں اضافہ، دسمبر میں تھا 1.22 فیصد، جنوری میں پہنچا 2.03 فیصد

میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے آج ہول سیل تھوک مہنگائی شرح کے اعداد و شمار جاری کیے جس میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہول سیل شرح مہنگائی دسمبر 2020 میں 1.22 فیصد تھا جو کہ جنوری 2021 میں بڑھ کر 2.03 فیصد ہو گیا ہے۔ وزارت برائے کامرس و صنعت کے ذریعہ جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے، حالانکہ مینوفیکچرڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ہول سیل مہنگائی شرح اس سے قبل دسمبر 2020 میں 1.22 فیصد اور جنوری 2020 میں 3.52 فیصد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق خوردنی اشیاء کی ہول سیل مہنگائی شرح جنوری 2021 میں صفر سے 2.8 فیصد نیچے رہی۔ یہ ایک مہینے پہلے یعنی دسمبر 2020 میں صفر سے 1.11 فیصد نیچے تھی۔ اس دوران سبزیوں کی ہول سیل مہنگائی شرح صفر سے 20.82 فیصد نیچے اور ایندھن و بجلی کی تھوک مہنگائی شرح صفر سے 4.78 فیصد نیچے رہی۔ حالانکہ آلو کی ہول سیل مہنگائی شرح اس دوران 22.04 فیصد رہی۔

غیر خوردنی شعبہ میں شرح مہنگائی اس دوران 4.16 فیصد رہی۔ آر بی آئی (انڈین ریزرو بینک) نے 5 فروری کو مانیٹری پالیسی کے اعلان میں شرح سود کو لگاتار چوتھی میٹنگ میں غیر متبدل رکھا۔ ریزرو بینک نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں شرح مہنگائی کا منظر نامہ موافق ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.