منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

سیلاب سے ہونے والے اثرات کی پیش گوئی کےلئے جموںوکشمیر نے برطانوی خلائی ایجنسی کے ساتھ اشتراک کیا

 جموں/12فروری/سیلاب سے متعلق پیش گوئی کے لئے ایک مو¿ثر نظام قائم کرنے کے لئے زمینی مشاہدات پر مبنی اطلاعات کو بروئے کار لا کر سیلاب سے متعلق بروقت اور صحیح پیش گوئی کے لئے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری برطانوی خلا ئی ایجنسی کے پروگرام میں شرکت کر رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سیلاب سے متعلق پیش گوئی اقدامات کے لئے اسے ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متعلق بروقت صحیح پیش گوئی مو¿ثر عبوری منصوبہ بندی اور خطرات کے فوری تجزیہ کے لئے لازمی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بین الاقوامی اِشتراک سے سیلاب کے مابعد واقعات کا تجزیہ کرنے اور سیلاب کی پیش گوئی اور اس سے اثرات کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔اِس نظام سے لوگوں اور ان کے مکانات، فصلوں ،ٹرانسپورٹ، مال مویشی ، سٹرکوں پر سیلاب کے اثرات سے متعلق پیش گوئی کی جاسکتی ہے جس سے سیلاب کے دوران لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں آسانی ہوگی۔ایک حالیہ رپورٹ میں بھارت کو دنیا کے آفات ِسماوی متاثرہ ہونے والی دس حساس ملکوں میں گنا گیا ہے اور سیلاب کو موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے جس سے سب سے زیادہ لوگوں کو خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کئی پیش گوئی نظام قائم ہے جو آب گاہوں آبی سطح اور ان کے بہاﺅ کی پیش گوئی کرتے ہیں تاہم جان و مال پر اس سے اثرات سے متعلق پیشگوئی کے لئے کوئی نظام نہیں ہے ۔ جان و مال، اہم بنیادی ڈھانچے اور زراعت کو سیلاب سے ہونے والے اثرات و نقصانات کے بارے میں کوئی نظام نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر میں سیلاب کے اثرات سے متعلق کوئی بھی مو¿ثر پیش گوئی نظام نہیں ہے اور جموںوکشمیر حکومت نے سیلاب کے اثرات اور خطرات سے متعلق پیش گوئی کے لئے ایک اہم اِقدامات اٹھایا ہے جس سے جان و مال بنیادی ڈھانچے اور اِقتصادی نظام کو سیلاب سے ہونے والے ممکنہ اثرات و خطرات سے متعلق پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔نیشنل سپیس اِنوویشن پروگرام (این ایس آئی پی) برطانیہ کی خلائی ایجنسی کے ذریعہ قائم ایک نیا پروگرام ہے جو برطانیہ کی تنظیموں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین باہمی تعاون کے منصوبوں کی معاونت کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ ایچ آر والنگ فورڈ نے آکسفورڈ یونیورسٹی ، سیئرز اینڈ پارٹنرز (ایس پی ایل) ، اور ڈی ۔آربٹ (یوکے) کے اِشتراک سے شروع کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img