عوامی خدمات اور قربانیاں دینا جموں و کشمیر پولیس کی قابلِ فخر وراثت

عوامی خدمات اور قربانیاں دینا جموں  و  کشمیر پولیس کی قابلِ فخر وراثت

اودھمپور/12فروری /عوامی خدمات اور قربانیاں جموںوکشمیر پولیس کی قابل فخر وراثت ہے ۔ یہ احساس کہ ایک عام آدمی اَپنے آپ محفوظ تصور کرکے اپنی زندگی بغیر کسی خوف کے جی سکے جموںوکشمیر پولیس کے خون میں ہے ۔اس باتوں کا اِظہار آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس کے پی اے اودھمپور میں ڈپٹی سپر اِنٹنڈنٹس آف پولیس ( پروبشنری ) 13ویں بیچ اور پروبشنری سب انسپکٹروں کے 24ویں آٹسٹیشن و پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دورانِ تقریب تین ڈپٹی ایس ایس پیز( پروبشنری)اور 583 پی ایس آئیزجس میں 523 مرد 30خواتین شامل ہیں نے آج ایس کے پی اے میں اپنی تربیت مکمل کی۔ فارغ التحصیل کیڈٹوں کو اپنے فرائض لگن اور دیانتداری سے ادا کرنے کا حلف دِلایا گیا۔ تقریب کے شروعات میں لیفٹیننٹ گورنر نے راشٹریہ سلامی لی اور پریڈ کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے خواتین اور مرد دستوں کی جانب سے پیش کئے گئے پروقار مارچ پاسٹ پر بھی سلامی لی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے فارغ التحصیل کیڈٹوں کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے اپنی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے ۔اُنہوں نے انہیں تربیت کے دوران سیکھے گئے اَسباق کو یاد رکھنے اور اپنے فرائض خلوص اور تن دہی سے ادا کرنے کے لئے کہا۔اِس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے فارغ التحصیل کیڈٹوں کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہا ر کیا اوراس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھرتی ہونے والے افراد کی توقعات کے مطابق رہیں گے۔ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ ڈائریکٹر ، ایس کے پی اے نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں پاسنگ آو¿ٹ ٹرینی افسروں کو دی جانے والی تربیت کے مختلف اجزاءکی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے سخت ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر ٹرینی افسران کو مبارکباد پیش کیبعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے دوران تربیتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹو ں کو انعام سے نوازا اور اور پی ایس آئی ، رکشیت شرما بہترین آل راو¿نڈر بن کر ابھرے۔اِس موقعہ پر دیگر ممتاز شخصیت کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور مشیر فاروق خان ، جی او سی۔اِن۔سی ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وائے کے جوشی،ڈی جی پی جیل خانہ جات وی کے سنگھ، ایئر وائس مارشل تیجندر سنگھ،ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا ،، ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور پی آر آئی نمائندے، سابق قانون ساز ، فوج اور پولیس کے ریٹائرڈ اہلکار اور پاسنگ آو¿ٹ کیڈٹوں کے اہل خانہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.