کشمیر میں ا سکول یکم مارچ کو کھلیں گے: ناظم تعلیم

کشمیر میں ا سکول یکم مارچ کو کھلیں گے: ناظم تعلیم

سری نگر، 12 فروری :ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک نے کہا کہ وادی میں سکول اپنے شیڈول کے مطابق یکم مارچ کو ہی کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تیاری پانچ دن پہلے ہی مکمل کر لیں۔
یونس ملک نے جمعے کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘سکول کھلنے کے معاملے پر کوئی کنفوژن نہیں ہے۔ آپ کو پتہ ہے کہ سرکار کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری ہوا ہے۔ سکول اپنے شیڈول کے مطابق یکم مارچ کو ہی کھلیں گے۔ اسی حکم نامے کے مطابق جموں میں سکول کھل چکے ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘چونکہ بہت عرصے کے بعد ہم سکولوں کو کھولنے جا رہے ہیں اس لئے سکولوں کے سربراہاں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پانچ چھ دن پہلے ہی تمام تر تیاری مکمل کر لیں۔ انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ سکول کھلنے کے وقت ایس او پیز کی عمل آوری میں کوئی کوتائی نہیں ہونی چاہیے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.