مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیا ۔ بجٹ کی تقریر کے دوران نرملا سیتارمن نے کہا کہ اس مرتبہ کا بجٹ چھ ستونوں پر مبنی ہوگا ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر خزانہ نے ان چھ ستونوں کا اعلان بھی کیا ۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ بجٹ ایسے حالات میں تیار کیا گیا ہے جو ماضی میں کبھی نہیں تھے ۔ 2020 میں ہم نے کورونا وائرس کے ساتھ کیا کیا برداشت کیا ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ کے چھ ستونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ستون صحت اور بھلائی ، فیزیکل اینڈ فائنانشیل کیپیٹل اینڈ انفراسٹرکچر ، جامع ترقی ، ہیومن کیپیٹل ، اختراعات ، ریسرچ اور ڈیولپمنٹ اور منینمم گورنمنٹن اینڈ میکسیمم گورنننس ہیں ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس دو ٹیکے دستیاب ہیں اور اس نے نہ صڑف اپنے شہریوں کو ہی بلکہ 100 یا اس سے زیادہ ممالک کو ویکسین دینا شروع کردیا ہے ۔ جلد ہی مزید دو ٹیکے بھی ملنے کی امید ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے سال 2021 ۔22 کے لئے 35 ہزار کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید رقم مختص کی جائیں گی ۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سال 2021 ۔ 22 کیلئے صحت کے شعبہ کیلئے 2.38 روپے مختص ہوں گے ۔ ایسے میں صحت بجٹ گزشتہ سال کے مقابلہ میں 135 فیصد بڑھ گیا ہے ۔