جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31.6 C
Srinagar

مرکزی بجٹ 2021:جموں وکشمیر کے لئے گیس پائپ لائن ،لداخ کے لئے سینٹرل یونیورسٹی کا اعلان

12:29 February 01

مالی خسارہ 6.8 فیصد رہنے کی امید

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ مالی خسارہ 6.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اس کے لیے حکومت کو 80 ہزار کروڑ کی ضرورت ہوگی، جو اگلے دو مہینوں میں مارکیٹ سے لی جائے گی۔

12:22 February 01

لہیہ میں سنٹرل یونیوسٹی کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سو کے قریب 100 نئے اسکول بنائے جائیں گے۔ لہیہ میں ایک سنٹرل یونیورسٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 4 کروڑ شیڈول کاسٹ کے طلبا کے لیے 35 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا۔ اس علاقے میں متحدہ عرب امارات کے اشتراک سے ‘اسکل ٹریننگ’ کی جارہی ہے، تاکہ لوگوں کو کام مل سکے۔ اس میں ہندوستان اور جاپان مل کر ایک منصوبہ چلارہے ہیں۔

12:15 February 01

ماہی گیری کے لیے بندر گاہ تیاراور مہاجر مزدورں کے لیے پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ‘ملکیت کا منصوبہ’ اب پورے ملک میں نافذ ہوگا۔ زراعت کے کریڈیٹ ٹارگیٹ کو 16 لاکھ کروڑ روپے تک کیا جارہا ہے۔ آپریشن گرین اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے اور کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانچ ماہی گیری بندر گاہوں کو معاشی سرگرمیوں کے لیے پر تیار کیا جائے گا۔ تمل ناڈو میں فش لینڈنگ سینٹر تیار کیا جائے گا۔

ملک بھر میں مہاجر مزدوروں کے لیے ایک ملک ون راشن اسکیم شروع کی گئی ہے۔ پورٹل شروع کیا جائے گا، جس میں مہاجر مزدور سے وابستہ ڈیٹا ہوگا۔

12:06 February 01

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نرملا سیتارمن کی جانب سے کہا گیاکہ مودی سرکار نے یو پی اے حکومت سے تقریباً تین گنا زائد رقم کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کردی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کوہر شعبے میں مدد مہیا کررہی ہے، دالوں، گندم، دھان اور دیگر فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

12:02 February 01

ایل آئی سی کا آئی پی او لایا جائے گا

وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ حکومت نجی کاری کے لیے مسلسل کام کررہی ہے، متعدد کمپنیوں کا نجی کاری رواں برس مکمل ہوجائے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ایل آئی سی کا ابتدائی عموامی پیش کش’ آئی پی او’ رواں برس مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

11:57 February 01

انشورنس سیکٹرز میں ایف ڈی آئی کے لیے مزید اضافہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا کہ’ اب انشورنس سیکٹر میں 74 فیصد تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ‘ایف ڈی آئی’ ہوسکتی ہے، اس سے پہلے صرف 49 فیصد تک کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کے لیے چارٹر بنانے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اسٹارٹ اپ کمپنیاں شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے تحت شروع میں تقریباً ایک فیصد کمپنیوں کو بغیر کسی پابندی کے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

11:52 February 01

جموں و کشمیر کے لیے گیس پائپ لائن اسکیم کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا کہ اُجاوالا اسکیم کے تحت ایک کروڑ مزید مستحقین کو شامل کیا جائے گا، اب تک 8 کروڑ افراد کو یہ مدد فراہم کی جاچکی ہے۔ جموں و کشمیر میں گیس پائپ لائن اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔

11:49 February 01

بجلی سیکٹرز کے لیے اعلانات

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بھی بجلی سیکٹرزکے لیے اعلان کیا۔ حکومت کی طرف سے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے بننے والی اسکیم شروع کی جارہی ہے، جو ملک میں بجلی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرے گی۔ حکومت نے ہائیڈروجن پلانٹ بنانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ بجلی کے شعبے میں ‘پی پی پی’ ماڈل کے تحت بہت سارے منصوبے مکمل ہوں گے۔

بھارت میں مرچنٹ شپ کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جائے گا، ابتدائی طور پر اس کے لیے 1624 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات میں موجود پلانٹ کے ذریعے جہاز کی ری سائیکلنگ پر بھی کام کیا جائے گا۔

11:45 February 01

ریلوے اور میٹرو کے لیے اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ‘نیشنل ریل اسکیم 2030 ‘تیار ہے۔ ریلوے کو کل 1.10 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ بھارتی ریلوے کے علاوہ، میٹرو، سٹی بس سروس میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے لیے 18 ہزار کروڑ کی لاگت لگائی جائے گی۔ اب میٹروز لائٹس کو لانے زور دیا جارہا ہے۔ کوچی، بنگلور، چنئی، ناگپور، ناسک میں میٹرو پروجیکٹ کو فروغ دینے پر کام کیا جائے گا۔

11:41 February 01

مغربی بنگال سمیت متعدد ریاستوں میں اقصادی رہداری تعمیر کرنے کا منصوبہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ تمل ناڈو میں نیشنل ہائی وے پروجیکٹ (1.03 لاکھ کروڑ) اس میں اقتصادی راہداری تعمیر کی جائے گی۔ کیرالہ میں 65 ہزار کروڑ روپے میں نیشنل ہائی وے تعمیر ہوں گی، ممبئی۔ کنیاکماری اقتصادی راہداری کا اعلان۔ مغربی بنگال میں بھی کولکاتہ-سلی گوڑی کے لیے قومی شاہراہ منصوبے کا اعلان۔ وزیر خزانہ نے اگلے تین برس میں آسام میں شاہراہ اور اقتصادی راہداری کا اعلان کیا۔

11:37 February 01

ٹیکسٹائل پارکز کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ ملک میں 7 ٹیکسٹائل پارکس تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ بھارت اس خطے میں برآمد کنندہ ملک بن جائے۔ یہ پارکس تین برس میں تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے ڈویلپمنٹ فنانشل انسٹی ٹیوٹ (ڈی ایف آئی) قائم کرنے کا اعلان کیا گیا، جس پر تین برس کے اندر اندر 5 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے لینے والے منصوبے بنائے جائیں گے۔

بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب ریلوے، این ایچ  اے آئی، ائیرپورٹ اتھارٹی کو بہت سے منصوبوں کو پاس کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ اخراجات کے لیے 5 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا اعلان کیا۔ یہ اعلان پچھلے بجٹ سے 30 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ دو لاکھ کروڑ روپے اضافی ریاستی اور آزاد اداروں کو بھی دیے جائیں گے۔

11:30 February 01

ٹیکہ کاری کے لیے 35ہزار کروڑ روپے کا اعلان

نرملا سیتارمن نے اپنی تقریر میں ٹیکہ کاری کے لیے 35 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ صحت کے شعبے کے بجٹ میں 137 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں خود کفیل صحت مند بھارت اسکیم کا اعلان کیا۔ حکومت نے اس کے لیے 64180 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ اسی کے ساتھ شہروں میں امرت اسکیم کے لیے 287،000 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ اس کے ساتھ وزیر خزانہ نے مشن نیوٹریشن 2.0 کا اعلان کیا ہے۔

11:22 February 01

عالمی معیشت بحران کا شکار: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ اس بار بجٹ ڈیجیٹل بجٹ ہے، یہ ایسے وقت میں آرہا ہے جب ملک کی جی ڈی پی مسلسل دو بار منفی رہ چکی ہے، لیکن یہ عالمی معیشت کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔ سنہ 2021 ایک تاریخی سال ثابت ہونے والا ہے، جس پر ملک کی نظر ہے۔ اس مشکل وقت میں، مودی حکومت کی توجہ کاشتکاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، ترقی کی رفتار بڑھانے اور عام لوگوں کی مدد کرنے پر ہے۔

نرملا سیتارمن نے کہا کہ مودی حکومت نے کورونا دور میں خودکفیل بھارت پیکج کا اعلان کیا۔ تاکہ معیشت کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔ خود کفیل بھارت پیکیج میں مجموعی طور پر 27.1 لاکھ کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ یہ پانچوں چھوٹے بجٹوں کی طرح تھا۔

11:14 February 01

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن پیر لوک سبھا میں تیسرا بجٹ پیش کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ مودی حکومت کے تحت نویں بجٹ میں وبائی امراض سے متاثرہ عام آدمی کو راحت ملے گی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران صحت کی دیکھ بھال، انفراسٹرکچر اور دفاع پر زیادہ اخراجات کے ذریعہ معاشی بحالی پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

ممکنہ اقدامات میں معیشت کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے اخراجات اور ٹیکسوں میں کٹوتیوں میں اضافہ بھی شامل ہے، جبکہ قرضوں میں کٹوتی کے منصوبوں کو موخر کرنا۔ رائٹرز کے مطابق ، بجٹ کی تیاری میں ملوث سینئر عہدیداروں اور مشیروں کے حوالے سے رپوٹرز نے رپوٹ کیا ، بتایا کہ 2021-22ء میں وزیر خزانہ کے سالانہ اخراجات میں 15 15 سے زیادہ کا اضافہ متوقع ہے۔

10:45 February 01

بجٹ 2021-22: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن لائیو، بجٹ کی خاص باتیں

budget-2021-22-live-updates

بجٹ 2021-22: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن لائیو، بجٹ کی خاص باتیں

روزگار سیکٹر میں بحران کو کیا یہ بجٹ دور کر پائے گی۔ آتم نربھر بھارت پر کتنا فوکس کیا گیا ہے، بجٹ میں یہ سوال اقتصادی ماہرین اٹھا رہے ہیں۔ مینوفکچرنگ سیکٹر بھی حکومت کی توجہ کا طلبگار ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف ہو رہے احتجاج کے پیش نظر بجٹ میں کسانوں کے لیے کیا ہے خاص اس پر سب کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں کیونکہ متنازع قوانین پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img