سالانہ بجٹ کی کچھ جھلکیاں

سالانہ بجٹ کی کچھ جھلکیاں

حکومت ایل آئی سی کا آئی پی او لائے گی

ایل آئی سی کے تعلق سے وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ سفارشات میں کہا ہے کہ حکومت جلد ایل آئی سی کا آئی پی او لائے گی۔

بیما شعبہ میں غیر ملکی کمپنیوں کو بڑھا وا دیا جائے گا

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ سفارشات میں واضح کر دیا ہے کہ حکومت بیما کے شعبہ میں غیر ملکی کمپنیوں کو بڑھاودےگی۔ اس کا سیدھا اثر قومی بیما کمپنیوں پر پڑے گا۔

طبی بجٹ میں زبردست اضافہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنے بجٹ میں طبی بجٹ کے اضافہ کی سفارش کی ہے ۔

کپڑوں کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا

کپڑوں کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کے لئے ملک میں میگا ٹیکسٹائل پارک بنائے گی اور ایکسپورٹ برھایا جائے گا۔

پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کیا جائے گا۔

پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کیا جائے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سفارش کرت ہے کہ ایندھن کی بچت اور ماحول کی بہتری کےلئے پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کیا جائے گا۔

راہل گاندھی بجٹ سے کیا چاہتے ہیں ؟

اب سے تھوڑی دیر میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بجٹ سفارشات پیش کریں گی ۔ اس سے پہلے کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے ان چیزوں کاذکر کیا ہے کہ جو بجٹ میں ہونی چاہیئں ۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ ’’بجٹ 2021 کے لئے لازمی چیزیں ۔ روزگار پیدا کرنے کے لئے چھوٹی گھریلو صنعت ، کسان اور مزدور کی مدد کریں۔ لوگوں کی زندگی بچانے کے لئے طبی شعبہ کے بجٹ میں اضافہ کریں۔ سرحدوں کی حفاظت کےلئے دفائی اخراجات میں اضافہ کریں۔‘‘

بجٹ سے پہلے شئیر بازار میں زبردست اچھال

اب سے تھوڑی دیر بعد وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سال 2021-2022 کے لئے بجٹ سفارشات پیش کرنے والی ہیں لیکن اس سے پہلے اسٹاک مارکیٹ سے خبریں آ رہی ہے کہ سینسیکس چار سو پوائنٹ اوپر چلا گیا ہے ۔ اس اچھال کو اچھی خبر کی طرح دیکھا جا رہا ہے۔

پہلے ڈجیٹل بجٹ کو تھوڑی دیر میں کابینہ منظور کرے گی

اس دہائی کا پہلا بجٹ اپنی نوعیت کا منفرد بجٹ ہوگا کیونکہ یہ ڈجیٹل بجٹ ہو گا جس کو آپ کاغذ پر نہیں دیکھیں گے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ سفارشات کو لےکر صدر جمہوریہ سےملاقات کی جس کے بعد وہ کابینہ کی میٹنگ کے لئے روانہ ہو گئی ہیں ۔پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنےسے پہلے کابینہ اس کومنظور کر ےگی۔

ہندوستانی تاریخ کا پہلا بجٹ جس میں کوئی کاغذ نہیں ہوگا

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کوروناوبا کےاس دور میں بجٹ سفارشات پیش کریں گی لیکن اس کاایک خاص پہلو یہ بھی ہوگا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ وزیر خزانہ کے پاس نہ کوئی فائل ہوگی اور نہ کوئی کاغذ۔ کورونا وبا کی وجہ سے بجٹ سفارشات چھپوائی نہیں گئی ہیں اور سب کو یہ آن لائن دستیاب ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.