۔ 45دنوں میں درخواستوں پر فیصلہ کیا جائیگا، پروجیکٹوں کیلئے زمین 40سال تک لیز پر دی جائیگی
نئی پالیسی کے تحت صنعتی علاقوں کیلئے مختلف معاملات کو مدِ نظر رکھ کر بلاک اور میونسپل سطح پر زون مقرر کئے جائیں گے ۔ پالیسی کے تحت 30 دن کے اندر صنعتوں کیلئے اراضی کے الاٹمنٹ سے متعلق درخواستوں کی جانچ پڑتال اور اُن کا جائیزہ لینے کیلئے صوبائی سطح کی پروجیکٹ اپرائیزل اور ایولویشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ چوٹی کے سطح کی لینڈ الاٹمنٹ کمیٹی ، ہائی لیول لینڈ الاٹمنٹ کمیٹی اور صوبائی سطح کی لینڈ الاٹمنٹ کمیٹی 45 دنوں کے اندر بالترتیب200 کروڑ ، 50 سے 200 کروڑ اور 50 کروڑ روپے کی مالیت کے پروجیکٹوں کیلئے دی گئی
درخواستوں کے حق میں اراضی کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کرے گی ۔ پالیسی کے تحت اراضی سرمایہ کار کوپہلے مرحلے میں40 سال کیلئے لیز پر دی جائے گی جس میں 99 سال کی توسیع بھی کی جا سکتی ہیں اور دو سال کی مقررہ مدت کے اندر اگر سرمایہ کار موثر اقدامات اٹھانے میں ناکام رہے تو اس کی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ بھی ہو سکتی ہے اور اگر کوئی صنعتی یونٹ تین سال کے اندر مصنوعات تیار کرنے میں ناکام رہے یا لیز ڈیڈ کی خلاف ورزی کرے تو اُن کی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ ہو گی ۔
پالیسی کے اغراض و مقاصد میں پائیدار صنعتکاری اور روز گار کے مواقعے پیدا کر کے علاقے کی یکساں ترقی شامل ہے اور صنعتی استعمال کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ کیلئے ایک شفاف طریقہ کار اپنانا شامل ہے