کشمیر: ٹھٹھرتی ٹھنڈ کے بیچ سیاح برف پوش پہاڑوں اور منجمد جھیل جھرنوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

کشمیر: ٹھٹھرتی ٹھنڈ کے بیچ سیاح برف پوش پہاڑوں اور منجمد جھیل جھرنوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

سری نگر،// وادی کشمیر میں جاری ٹھٹھرتی ٹھند کے بیچ سیاحتی مقامات پر موجود غیر مقامی سیاح برف پوش پہاڑوں اور منجمد جھیل جھرنوں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران وادی کے سیاحتی مقامات کی سیر ضرور کرنی چاہئے کیونکہ برف باری سے ان مقامات کے حسن میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔

گجرات کے صورت سے تعلق رکھنے والی پائل شاہ نامی ایک سیاح، جو گلمرگ میں موجود ہیں، نے بتایا کہ میں گلمرگ میں گذشتہ تین دنوں سے ہوں اور یہاں ہوئی برف باری سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے یہ جگہ مزید خوبصورت لگ رہی ہے اور بالکل جنت کا نظارہ پیش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں کشمیر کی سیر پر ضرور آنا چاہئے تاکہ برف پوش وادی کے دلکش نظاروں کا لطف اٹھایا جا سکے۔

شمالی کشمیر کے ٹنگ مرگ علاقے میں واقع سیاحتی مقام درنگ میں موجود نیہا کوکرا نامی ایک سیاح نے بتایا کہ میں نے دنیا میں کہیں ایسی خوبصورت جگہ اور خوبصورت آبشار نہیں دیکھے ہیں جیسے یہاں درنگ میں دیکھے۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.