سال 2020 کے دوران قریب 17 لاکھ یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی

سال 2020 کے دوران قریب 17 لاکھ یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی

جموں/کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر پانچ ماہ تک یاترا ملتوی رہنے کے باوجود بھی قریب 17 لاکھ یاتریوں نے سال 2020 کے دوران صوبہ جموں کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں مواقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی۔

شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ 18 مارچ 2020 کو کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر یاترا کو ملتوی کر دیا گیا لیکن اس تاریخ تک زائد از ساڑھے بارہ لاکھ یاتری پوتر مندر کے درشن سے فیضیاب ہوچکے تھے۔

متعلقہ ذرائع کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2020 میں 5 لاکھ 12 ہزار5 سو 69 یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی جبکہ ماہ فروری میں 3 لاکھ 96 ہزار6 سو 86 یاتری یاترا سے فضیاب ہوئے اور ماہ مارچ کی 18 تاریخ تک 3 لاکھ 43 ہزار 4 سو82 یاتریوں نے یاترا کی اور اس کے بعد کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر یاترا کو ملتوی کیا گیا۔


تاہم 16 اگست 2020 سے یاترا کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اور روزانہ 500 یاتریوں کو کورونا گائیڈ لائنز پر مکمل طور عمل پیرا ہونے کی صورت میں یاترا کی اجازت دی گئی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.